صوفیانہ کلام محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتا ہے ‘قدیر بٹ
گلیانہ(نامہ نگار )صوفیانہ کلام پڑھنے والے قدیر بٹ جہلم کی شاہین ٹریڈرز شاہین چوک ملکہ آ مد، طارق مصطفی اعوان اور حاجی ثنا اللہ اعوان ایم ڈی شاہین ٹریڈرز ،صحافی عمرفاروق اعوان نے استقبال کیا۔
اس موقع پر شرکا نے قدیر بٹ کے صوفیانہ کلام کو سرا ہا ۔ قدیر بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفیانہ کلام محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ جسے عام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں برداشت، رواداری اور انسانیت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔