نظامِ مصطفی کا نفاذ ہو جائے خیرو برکت بڑھ جائے گی:دائود رضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیرِاہتمام استحکامِ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ پاکستان عطیئہ خداوندی ہے۔۔۔
جو رسول کریم ؐکی برکت سے ہمیں رمضان المبارک میں لیلۃ القدر کی مقدس ساعتوں میں حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ نظر یہ پاکستان کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے عملی طور پر نظامِ مصطفی کا نفاذ ہو جائے تو مزید خیرو برکت ہوجائے گی۔ داؤد رضوی نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ رہنے کیلئے بنا ہے اور اس کے دشمن ہی پہلے کی طرح ہمیشہ ذلیل و رسوا ہونگے اور موجودہ بھارت نادان افغان گٹھ جوڑ بُری طرح ناکام ہوگا۔تقریب میں پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔