پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب ، ناجائز منافع خور بے لگام

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب ، ناجائز منافع خور بے لگام

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)عید کی چھٹیوں میں ناجائز منافع خور بے لگام،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دستیابی کے باعث فارمی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا،فارمی مرغی کا گوشت 620روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوتا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دنوں میں گوجرانوالہ میں برائلر گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،عید سے دو روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 529روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا لیکن عید کی چھٹیوں میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے اپنے ریٹ مقرر کر لئے ۔فارمی مرغی کا گوشت 620روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو تا رہا جس کے باعث غریب آدمی کیلئے مرغی کا گوشت کھانا مشکل ہو گیا ۔ چھٹیوں کی وجہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دستیابی کے باعث منافع خور بے لگام رہے ۔ اور من پسند ریٹس پر چکن فروخت کرتے رہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں ،دوسری طرف مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں مرغی پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی جبکہ پولٹری فارمز سے مر غی مل ہی نہیں رہی جس کیو جہ سے ریٹ بڑھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں