نوشہرہ ورکاں :یومِ پاکستان کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں تقریب

نوشہرہ ورکاں :یومِ پاکستان کے موقع  پر جوڈیشل کمپلیکس میں تقریب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) یومِ پاکستان کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 مہمان خصوصی ڈی ایس پی عنصر فاروق مان اور تحصیل دار عثمان غنی گجر نے میزبان تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر ابوذر مہدی، جنرل سیکرٹری سہیل رسول گجر اور وکلاء کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک عظیم وکیل قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں اور شب و روز کی انتھک محنت کا ثمر ہے ،پاکستان کے قیام کے مقاصد کی تکمیل میں وکلا برادری اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں