نام نہاد این جی اوز کی بھرمار،محکمہ سوشل ویلفیئر خاموش
فلاحی کاموں اور قرض دینے کی آ ڑ میں شہریوں کو دفاتر میں خوار کیا جانے لگا
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں نام نہاد این جی اوز کی بھرمار،محکمہ سوشل ویلفیئر نے چپ سادھ لی ۔ نام نہا د این جی اوز بچیوں کے جہیز پیکیجز ’فری میڈیسن ،سلائی مشینیں ،چیک اپ ’ آنکھوں کے آپریشن ودیگر کاموں کو جھانسہ دیکر غریب اور مستحق افراد کو خوار کررہے ہیں، غریب اور مستحق افراد جوپہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں وہ نام نہاد این جی اوز کے دفاتر میں امداد لینے آتے ہیں تو دفاتر میں بیٹھے افراد انہیں کئی کئی مہینے یا ہفتے چکر لگوا تے ہیں اور بعد میں چند ہزار روپے دیکر ٹال دیاجاتا ہے کہ اس دفعہ ہمارا بجٹ کم ہے بس یہی ملے گا جس پر غریب اور مستحق افراد مایوس ہوکر گھروں کو چلے جاتے ہیں ، غریب اور مستحق افراد نے وزیراعظم ’وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔