14کروڑ روپے سو شل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کی اپ گریڈیشن

14کروڑ روپے سو شل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کی اپ گریڈیشن

محنت کشوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے :منشا اللہ بٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب منشا اﷲ بٹ کا سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ، 14کروڑ 16لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے جاری کام کا معائنہ کیا۔رکن قومی اسمبلی بیگم گلناز شجاعت، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این شجاعت علی پاشا، لیبر رہنما میاں محمد اقبال، عدنان اکبر چودھری، عمر ایوب اور ایم ایس عمار احمد بھی ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد منشا اﷲ بٹ نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش 14 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کا مقصد محنت کشوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور تینوں منزلوں کے فرنٹ فساڈ کی بہتری سمیت آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اسی طرح ہسپتال کے کوریڈورز، ویٹنگ ایریاز، ایمرجنسی بلاک، مریضوں کے واش رومز، دفاتر اور وارڈز کی مرمت و تزئین و آرائش کو جدید معیار کے مطابق بنایا جا رہاہے ، انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ہسپتال کی فرنٹ باؤنڈری وال، فرنٹ ڈرین، سوک ایج پٹ، اپروچ روڈز، پارکنگ شیڈز اور فائر ہائیڈرینٹ کی تنصیب کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں