کامونکے :پیٹر رکشہ الٹنے سے نوجوان جاں بحق ‘2خواتین شدید زخمی
کامونکے (نامہ نگار) پیٹر رکشہ الٹنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
گزشتہ روز مسافروں سے بھرا تیز رفتار پیٹر انجن رکشہ موضع گورالہ کے قریب الٹ گیا جس کے نتیجے میں لدھڑ کا 16سالہ شاہ زیب جاں بحق ہو گیا جبکہ80سالہ سیما بی بی اور ٹونگ بچہ کی 35 سالہ منور بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔ لاش اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر واہنڈو منتقل کر دیا گیا ۔