یوم پاکستان پر اے سی آفس وزیر آباد میں پرچم کشائی کی تقریب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوم پاکستان کے حوالے سے اے سی آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،تحصیلدار عون عباس چٹھہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر دلدار نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہے گا جس نے اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا پاک فوج اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔ اس موقع پر شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک ان کی سانسیں قائم ہیں وہ پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ جیئں گے اور مریں گے۔