حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال ڈسٹرکٹ جیل اور صفائی کیمپوں کا دورہ

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال  ڈسٹرکٹ جیل اور صفائی کیمپوں کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے عید کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال،ڈسٹرکٹ جیل اور صفائی کیمپوں کا دورہ کیا۔

 جہاں انہوں نے مریضوں،جیل کے قیدیوں اور صفائی عملہ میں مٹھائی ،تحائف اور عید ی تقسیم کی ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ بھی ساتھ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کابھی دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ عید کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے مختلف مقامات پر واسا اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کیمپ لگائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں