عیدالفطر پر مضر صحت کھانوں سے 1300 سے زائد افراد بیمار، ہسپتالوں میں رش

عیدالفطر پر مضر صحت کھانوں سے 1300 سے زائد افراد بیمار، ہسپتالوں میں رش

مضر صحت فاسٹ فوڈ‘چکنائی والی اشیا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کا شکار‘معدہ‘گلے ،ناک اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو علاج معالجہ کیلئے سر کاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الفطر پر مضر صحت اور زائدکھانا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کا شکار1300 سے زائد شہری اور بچے ہسپتالوں میں جاپہنچے بیشتر گیسٹرو، معدہ کے امراض کا شکار بن گئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد فوڈ پوائزنگ کے باعث ہسپتال داخل ہوگئے جو مضر صحت فاسٹ فوڈ ،آئل ،چکنائی والی اشیا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے ، ہسپتا ل میں سب سے زیادہ مرد وخواتین شہری فوڈ پوائزنگ کے باعث داخل ہوئے جبکہ دیگر سرکاری ہسپتالوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی شہریوں اور دیہاتیوں کی بڑی تعداد طبی امداد کیلئے پہنچی عید الفطر پر مضر صحت آئل ،مصالحہ جات اور آلودہ اشیا سے تیار ہونے والی اشیا خورونوش استعمال کرنے سے شہر ی معدہ ،گلے ،ناک اور دیگر امراض کا شکار ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑا جنہیں ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں