پام سنڈے پر جلوس

 پام سنڈے پر جلوس

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پام سنڈے پر تقریب کا انعقاد سمبڑیال میں کیا گیا جس میں مسیحیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران ریورنڈ فادر کلارنس حیات کی قیادت میں جلوس نکالا گیا ،

 شرکا کے ہاتھوں میں کھجور کی ڈالیاں اور سرخ رنگ کی جھنڈیاں تھیں جلوس کے راستوں کو کھجور کی ڈالیوں سے سجایا گیا جبکہ چرچ کمپاو نڈ کو بھی نہایت خوبصورتی سے آراستہ کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں