موترہ:پولیس کی گاڑی پر فائرنگ 4نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ
موترہ(نامہ نگار )پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے پر 4 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
موترہ پولیس کے مطابق اہلکار موضع پنڈوریاں میں ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم آئے جنہیں پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کرناشروع کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو ملزم کھیتوں کی آڑ لیکر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔