کینٹ پولیس نے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد پکڑلیا
راہوالی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار )کینٹ پولیس نے بھاری مقدار میں آتش گیر موادپکڑلیا۔
ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیرنگرانی سب انسپکٹر رضا رحمان نے ہمراہ عملہ عثمان اشرف ،زین علی دوران گشت اطلاع ملنے پر موقع30فٹا بازار کشمیر کالونی میں پہنچ کو گاہکوں کے انتظار میں کھڑے ملزم احمد علی ملک ساکن ڈھینگرانوالی کو قابو کرلیا اور اس سے برآمد شدہ آتش گیر مادہ 25عدد پٹاخے ،دس ڈبیاں ماچس پٹاخے ،20عدد چھوٹے پٹاخے وغیرہ قبضہ میں لے لئے اور مقدمہ درج کردیا۔