پولیس لائن گجرات میں جدید آبسٹکل پاتھ قائم

 پولیس لائن گجرات میں  جدید آبسٹکل پاتھ قائم

گجرات (نامہ نگار )پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت،ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی کاوش سے پولیس لائن گجرات میں جدید آبسٹکل پاتھ قائم کر دیا گیا۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی ،ایلیٹ فورس کے جوانوں نے آبسٹکل پاتھ پر شاندار عملی مظاہرہ کیا ،مہمانانِ خصوصی اور شرکا کی جانب سے کارکردگی کو بھرپور سراہا گیا، ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی تقریب میں شریک ہوئی ،ڈی پی او نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں