گجرات:ریونیو بہتر بنانے کیلئے واسا کی سپاٹ چیکنگ کا آ غاز
عدم ادائیگی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی:حکام
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی خصوصی ہدایت پر ریونیو ریکوری کو بہتر بنانے و نادہندگان کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، فنانس اینڈ ریونیو واسا ڈاکٹر افضال افضل کا شہر کے اہم تجارتی و کاروباری روڈ جی ٹی ایس چوک سے جیل چوک تک سپاٹ چیکنگ مہم کا آغاز، متعدد نادہندگان کو موقع پر ہی نوٹسز جاری، 5 روز کے اندر اندر اپنے تمام واجبات ادا کرنے کی ڈیڈ لائن،واسا گجرات کا شہر بھر کے اہم تجارتی و کاروباری علاقوں میں بھرپور واسا بلوں کے حوالے سے سپاٹ چیکنگ مہم کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، فنانس اینڈ ریونیو واسا ڈاکٹر افضال افضل نے عملے کے ہمراہ جی ٹی ایس چوک سے فوارہ چوک، موٹرسائیکل مارکیٹ،شاہ حسین چوک،ڈھکی چوک، پرنس چوک جناح روڈ سمیت جناح چوک تک مختلف مارکیٹس، دکانوں اور کمرشل یونٹس میں واسا بل کی ادائیگی کے حوالے سے سپاٹ چیکنگ کی،اس خصوصی مہم کا مقصد واسا کے واجبات کی بروقت وصولی کو یقینی بنانا، نادہندگان کی نشاندہی کرنا اور انہیں فوری ادائیگی پر آمادہ کرنا تھا تاکہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے ، دوران چیکنگ متعدد نادہندگان کو موقع پر ہی نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 روز کے اندر اندر اپنے تمام واجبات ادا کرنے ہدایات دی جبکہ مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور عدم ادائیگی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔