4فوڈ پوائنٹس بند ، 49کو لاکھوں روپے کے جرمانے

4فوڈ پوائنٹس بند ، 49کو لاکھوں روپے کے جرمانے

حافظ آباد روڈ، جناح روڈ، سیالکوٹ روڈ، وزیرآباد اور کامونکے میں کارروائیاں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عاشق حسین کی سربراہی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دن میں 882فوڈ پوائنٹس و یونٹس کی چیکنگ کی اور49کو 4 لاکھ 95 ہزار کے جرمانے عائد، 4یونٹ بند کرد ئیے جبکہ1600 ساشے گٹکا، بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا تلف کردیں اور چیکنگ کے دوران 86 کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے ، حافظ آباد روڈ، جناح روڈ، سیالکوٹ روڈ، وزیرآباد اور کامونکے سمیت ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا، حافظ آباد میں رواں ماہ اب تک 3ہزار 189 فوڈ پوائنٹس سپلائرز کی چیکنگ اور 192فوڈ پوائنٹس کو 27لاکھ 11ہزار کے جرمانے ، 2مقدمات درج، 15یونٹ بند کرکے 65 سیمپل لیے گئے ، گجرات میں 2ہزار 773 فوڈ پوائنٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کرتے ہوئے 204 فوڈ پوائنٹس کو 25لاکھ 4ہزار کے جرمانے عائد، 4مقدمات درج، 6یونٹ بند کرد ئیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں