نوشہرہ ورکاں :زہریلی گولی کھانے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) زہریلی گولی کھانے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
تھابل دوچھہ کی رہائشی 15 سالہ ایمان فاطمہ نے مبینہ طور پر گھر میں رکھی زہریلی گولی کھا لی، اہل خانہ فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر رہے تھے تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔