تتلے عالی بی ایچ یو کی مرکزی دیوار 3 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی بی ایچ یو کی مین دیوار ٹوٹ پھوٹ کا شکار تین سال میں مرمت نہیں ہو سکی۔
تتلے عالی میں گوجرانوالہ روڈ پر واقع بنیادی ہیلتھ یونٹ کی مین گیٹ والی دیوارٹوٹ پھٹ کا شکار ہو گئی ہے بلکہ اینٹیں بھی غائب ہونا شروع ہو گئی ہیں،رہی سہی کسر گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی از سر نو تعمیر بی ایچ یو کی دیوار کے اونچائی کے برابر ہونے سے پرائیویسی متاثر ہو رہی ہے ۔اہل علاقہ نے بی ایچ یو کی دیواریں اونچی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔