ننگل دونا سنگھ میں6سال سے خوف کی علامت بننے والا چور پکڑا گیا
کامونکے(تحصیل رپورٹر)ننگل دونا سنگھ میں 6 سال سے خوف کی علامت بننے والا مبینہ چور پکڑا گیا۔
ملزم مرسلین عرف ماڑے خاں پر الزام ہے کہ وہ رات کے وقت گھروں میں داخل ہو کر وارداتیں کرتا اور شناخت چھپانے کیلئے جسم پر تیل اور چہرے پر کالک لگاتا تھا۔ گزشتہ رات ایک گھر میں داخل ہونے پر خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابو کر لیا اور شور مچا دیا، جس پر اہل محلہ جمع ہو گئے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔