سیالکوٹ: 3 ماہ کے دوران 70 افراد حادثات میں جاں بحق

سیالکوٹ: 3 ماہ کے دوران 70 افراد حادثات میں جاں بحق

ایک لاکھ 19 ہزار چالان ،26 کروڑ کے جرمانوں کے با وجود ٹریفک مسائل برقرار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں3ماہ کے دوران 70 افراد حادثات کے با عث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ جنوری سے مارچ کے دوران سیالکوٹ، ڈسکہ ، پسرور ،سمبڑیال اور گردونواح میں حادثات کے دوران 70افراد جاں بحق اور متعدد زخمی و معذور ہو گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ناقص حکمت عملی او ر غفلت ولاپروا ئی کے باعث حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جبکہ ٹریفک پولیس نے 3 ماہ کے دوران ایک لاکھ 19 ہزار افراد کے چالان کرتے ہوئے 26 کروڑ 41 ہزار 500روپے جرمانے وصول کئے لیکن سیالکوٹ میں ٹریفک کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ میں بڑھتے ہوئے حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں