کامونکے :رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، 3 زخمی

کامونکے :رکشہ کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، 3 زخمی

کامونکے (تحصیل رپورٹر) تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کا غلام رسول دوستوں نوید، حماد اور رضوان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فیکٹری جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ موڑ ایمن آباد کے قریب تیز رفتار رکشے نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں غلام رسول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایمن آباد پولیس نے متوفی کے بھائی سعید کی مدعیت میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں