وزیرآباد:ثبوتوں کی عدم دستیابی پر قتل اور اغوا کے ملزم بری

 وزیرآباد:ثبوتوں کی عدم دستیابی  پر قتل اور اغوا کے ملزم بری

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغوا اور قتل کے ملزموں کو ثبوتوں کی عدم دستیابی پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے بری کر دیا ۔

ملزموں قاسم، ذوالقرنین اور لائبہ پر 29جولائی 2025کو وزیرآباد اڈا سے علی اکبر کو اغوا کرنے کے بعد قتل کا الزام تھا ۔ علی اکبر کے والد عمران خا ن کی مدعیت میں تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کیا گیا ،مدعی کے مطابق علی اکبر کی بیوی لائبہ نے ساتھیوں قاسم اور ذوالقرنین کے ساتھ ملکر علی اکبر کو اغوا کرنے کے بعد نیند کی گولیاں دیکر بے ہوش کرکے نہر کے کنارے لیجاکر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ، ملزموں کی طرف سے عمران عصمت ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں