عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح:منصب ڈوگر
پاکپتن(نمائندہ دنیا)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے سردار منصب علی ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقے کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلقے میں جاری سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گلیوں کی سولنگ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔