تتلے عالی:پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرزاستعمال
ناکوں کی اطلاع فون پر ملنے پر ڈرائیور چالان سے بچنے کیلئے گلیوں سے گزرنے لگے
تتلے عالی(نامہ نگار )پبلک ٹرانسپورٹ،لوڈر گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈروں کا استعمال نہ رک سکا ۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ اور کامونکی روڈ پر چلنے والی مسافر ویگنوں،لوڈر پک اپ ودیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی طور پر سیٹوں کے نیچے 2/2 غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز نصب ہیں ،ڈرائیوروں کے موبائل فون پر رابطوں کے با عث ٹریفک پولیس ناکہ کی اطلاع پر گاڑیوں کو گلی محلوں سے گزار کر چالان سے بچا جا تا ہے ۔پنجاب میں کسی بھی علاقہ میں سلنڈر پھٹنے سے جان ومالی نقصان پر انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے جو ایک دو دن جاری رہنے کے بعد بند کر دی جاتی ہے ۔