جامکے چٹھہ:گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)جامکے چٹھہ میں نماز مغرب کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔۔۔
سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور کئی مقامات پر نکاسی آب کا نظام جواب دے گیا۔ شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، بجلی کی بندش نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، کھیتوں میں کھڑی تیارگندم کی فصل بارش سے براہ راست متاثر ہونے سے کسان دعائیں مانگتے نظرآئے۔