بیرسٹر رضوان احمد سلہریا انٹرنیشنل لائرز کلب یوکے کے چیئرمین منتخب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان بیرسٹر چودھری رضوان احمد سلہریا کو انٹرنیشنل لائرز کلب یوکے کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
نومنتخب چیئرمین نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر وکلا کی عزت وقار میں اضافہ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں ، وکلا عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں، وکلا نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے کیونکہ کوئی بھی قوم آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔