ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال ،طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال ،طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی ، مختلف وارڈز اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور ہسپتال میں نظم و ضبط اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج بچوں کے والدین سے ملاقات کی، ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے ان سے آرا حاصل کیں اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں