احمدنگرچٹھہ:گلزار گلو کے رستم پاکستان بننے پر جشن
احمدنگرچٹھہ(نمائندہ دنیا)فیصل آباد میں رستم پاکستان کے فائنل مقابلہ میں پاک آرمی کے گلزار گلو نے واپڈا کے عدنان ٹائراں والا کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔
نور پور سٹیڈیم کے اکھاڑا میں گلزار گلو منہاس نے عدنان ٹائراں والا کو 22 منٹ میں چت کر دیا ۔گلزار گلو کی کامیابی پر جشن منایا گیا ۔اہل علاقہ کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، سماجی شخصیات اکرم منہاس ، حکیم جاوید اور حکیم حفیظ اللہ کی جانب سے گلزار گلو کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔