مولانامحمد ریاض میو ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

 مولانامحمد ریاض میو ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ، بلاول جیالوں کے دل کی دھڑکن :سابق وزیر اعظم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری سیاسی جماعت ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیالوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ بانی رائیونڈ مرکز مذہبی پیشوا میاں محمد عبداﷲ کے پوتے ، مولانا ہارون الرشید کے بیٹے سرپرست میو برادری پاکستان علامہ مولانا محمد ریاض میو نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ، راجہ پرویز اشرف نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مولانا محمد ریاض میو کے گلے میں پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق سلیمی، پیپلز پارٹی ضلع سیالکوٹ کے صدر چودھری اظہر دیال ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری احسن ظفر گھمن، ایم پی اے نرگس فیض ملک اور پیپلز یوتھ سیالکوٹ کے ضلعی رہنما رانا ارباز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات صدیق باجوہ ، ارشد میو، آفتاب بھنڈر ایڈووکیٹ نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں