اے سی کھاریاں کا میٹرک امتحان کے جائزہ کیلئے زمیندار کالج کا دورہ

 اے سی کھاریاں کا میٹرک امتحان  کے جائزہ کیلئے زمیندار کالج کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے میٹرک امتحانات کی نگرانی کیلئے زمیندار کالج گجرات کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران امتحانی عمل کا جائزہ لیا گیا جو تسلی بخش اور پرامن پایا گیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر نے میٹرک امتحانات کے سلسلہ میں صبح کے سیشن کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔دورہ کیے گئے مراکز میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرائے عالمگیر اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے عالمگیر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں