ڈی سی منڈی بہائوالدین کا مختلف سکولوں میں میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ
منڈی بہائوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قادرآباد میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، سکیورٹی، دستیاب سہولیات اور پیپرز کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی رول نمبر سلپس اور امتحانی کاپیاں بھی چیک کیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے بتایا کہ امتحانی مراکز پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات فل پروف کئے گئے ہیں۔