راہوالی :مقدمہ قتل میں مطلوب باپ بیٹا پولیس کو دیکھ کر فرار

 راہوالی :مقدمہ قتل میں مطلوب  باپ بیٹا پولیس کو دیکھ کر فرار

راہوالی(نمائندہ دنیا)مقدمہ قتل میں مطلوب باپ بیٹا پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے۔ کینٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ مقدمہ قتل میں مطلوب شہباز اکبر اور بیٹا رضوان عرف صابی۔۔۔

 سکنہ گلاب پورہ راہوالی چوک میں کیفے پر چائے پی رہے ہیں، ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیرنگرانی سب انسپکٹر منظور احمد ہمراہ عملہ موقع پر پہنچے تو دونوں باپ بیٹا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں