تتلے عالی :تحصیل انتظامیہ نے بازارو ں مارکیٹوں سے تجاوزات ہٹا دیں
تتلے عالی(نامہ نگار)تحصیل انتظامیہ نے بازاروں،مارکیٹوں سے بھی تجاوزات ہٹا دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال اور پیرا فورس نے۔۔۔
گزشتہ روز تتلے عالی کے بازاروں،مارکیٹوں،کاروباری مراکز کا وزٹ کیا جس پر ٹھیلے غائب ہو گئے متعدد کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ تجاوات پر سخت کارروائی ہو گی۔تحصیل انتظامیہ کی جانب سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ،نوشہرہ روڈ،تتلے عالی میں چوک لوہے والا بازار ودیگر کاروباری مراکز میں دکانوں کے آگے قائم عارضی تجاوزات ختم کرنے سے بازار کشادہ ہو گئے۔