نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

منصوبے شہر کے مکینوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کرینگے :ایم ڈی واسا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی وژن کے تحت گوجرانوالہ شہر میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو گیا ۔اسی سلسلے میں ایم ڈی واسا شبیر حسین بٹ نے PDPسکیم کے تحت ایک ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر منصوبے کے معیار، شفافیت اور مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسر وں کو ہدایات بھی جاری کی گئیں۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی ایم ڈی واسا خرم نبیل بٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر ندیم بھی موجود تھے جنہوں نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شروع ہونیوالے ترقیاتی منصوبے شہر کی ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں