گجرات:واجبات وصولی کیلئے میونسپل کمیٹی ،پیرا کی ٹیمیں تشکیل
نقشہ ، کنورژن ‘ اشتہاری فیس‘ پانی کے واجبات، روڈ کٹنگ چارجز کی ریکو ری پر غور
گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف واجبات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نقشہ فیس، کنورژن فیس، اشتہاری فیس، پانی کے واجبات، روڈ کٹنگ چارجز اور تجاوزات پر جرمانوں کی ریکوری کے امور پر غور کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ واجبات کی وصولی کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس ضمن میں میونسپل کمیٹی اور پیرا کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ مؤثر کارروائی کے ذریعے ریکوری کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور سرکاری واجبات کی مکمل وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔