ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال میں طبی سہولیات ‘سٹاف کی حاضری کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، حکومتی پالیسی کے مطابق ضروری ادویات کے دستیاب سٹاک، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، حکومتی پالیسی کے مطابق ضروری ادویات کے دستیاب سٹاک، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔