علی پورچٹھہ :ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان 20 روز بعد دم توڑ گیا
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر ) ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان 20روز بعد دم توڑ گیا۔
علاقہ کی فضا سوگوار۔ علی پورچٹھہ کے معروف اخبار فروش نذیر احمد کا پوتا 20 سالہ صدیم عیدالفطر کے دوسرے روز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملا ۔ 20روز سے زیر علاج تھا۔