سیالکوٹ:گھر میں سوا کروڑ روپے کی چوری کے ملزم گرفتار ،رقم برآ مد

سیالکوٹ:گھر میں سوا کروڑ روپے  کی چوری کے ملزم گرفتار ،رقم برآ مد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)تھانہ رنگپورہ پولیس نے گھر میں ایک کروڑ 25لاکھ روپے کی بڑی چوری کا معمہ حل کر لیا، ملزم گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔

بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل رنگپورہ میں سلمان خان ورک نامی شہری کے گھر سے کام کرنے والی خاتون نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر سیف الماری سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کر لئے تھے ، ایس ایچ او سکندر علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزموں زین عباس، عثمان علی، دیبا، فرزانہ اور مریم کو گرفتار کر کے چوری شدہ مال مسروقہ ایک کروڑ 20لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں