پاکستان نے دنیا کو ممکنہ عالمی جنگ سے بچا لیا :ندیم اختر ملہی

پاکستان نے دنیا کو ممکنہ عالمی جنگ سے بچا لیا :ندیم اختر ملہی

چیئرمین ملہی گرو پ کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

گجرات(سٹی رپورٹر )چیئرمین ملہی گروپ آف کمپنیز چودھری ندیم اختر ملہی نے کہا ہے کہ فاتح امن وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت نے دنیا کو ممکنہ تیسری عالمی جنگ سے بچاتے ہوئے تاریخ میں سنہری باب رقم کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام میں نمایاں کامیابی حاصل کی جس کاکریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مؤثر حکمت عملی کو دیا جا رہا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ آج عالمی دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں اللہ رب العزت نے پاکستان کو سرخرو کیا ہے اور عزت و آبرو سے نوازا ہے جس پر ہم سب پاکستانیوں کو فخر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں