تاجروں کے وفد کی ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق سے ملاقات
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات کی قیادت میں وفد نے ڈی پی او رانا عمر فاروق سے ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
وفد میں سیٹھ علی اصغر چیئرمین ، مہر محمد اسلم عرف مٹھو نائب صدر، جنرل سیکرٹری شادیوال روڈ حسیب سرور بھٹی، سینئر نائب صدر شیخ محمد سلیم، اشفاق احمد گورائیہ و دیگر شریک تھے ۔ ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کہا کہ تاجروں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔