اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون کا عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مریضوں کیلئے مفت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے تاہم ایمرجنسی و ٹراما سینٹر میں میڈیکل آفیسرز کی حاضری کا رجسٹر نہیں رکھا جا رہا تھا جبکہ صفائی کی صورتحال میں بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی، عملے کی حاضری اور مریضوں کی بروقت دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔