انتقال پر ملال
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ممتاز عالم دین استادالمناظرین جامع مریم للبنات والحدیث جہلن کے مہتمم اور خطیب مولانا قاضی عبدالرشید ارشد طویل علالت کے بعد جہلن میں انتقال کرگئے۔
نمازجنازہ جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے پڑھائی جس میں علما اور خطبا کے علاوہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔