بابا جی نور محمد تیراہی چوراہی کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

 بابا جی نور محمد تیراہی چوراہی کا عرس  عقیدت و احترام سے منایا گیا

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار )برصغیر پاک و ہند کی عظیم درگاہ بانی چورہ شریف خواجہ پیر سید بابا جی نور محمد تیراہی چوراہی کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے دربار گوہر بار نقشبندیہ مجددیہ نوریہ چورہ شریف میں منایا گیا۔

 دو روزہ تقریبات میں ملک بھر سے علما کرام ،پیران عظام، نعت خواں اور عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ معروف نعت خواں محمود الحسن اشرفی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض سلمان گل نورانی نے سر انجام دئیے ۔ بعد از نماز جمعہ گدی نشین پیر سید علی طاہر بادشاہ گیلانی المعروف علی پیر دستگیر نے دعا کر ائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں