جاوید امین تابش گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول احمدنگرچٹھہ کے پرنسپل تعینات
احمدنگرچٹھہ(نمائندہ دنیا )سینئرسائنس ٹیچرجاوید امین تابش کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول احمدنگرچٹھہ کا پرنسپل تعینات کردیا گیا ۔
صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے جاوید امین تابش نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ تربیت کی اشد ضرورت ہے ، استاد اور طالبعلم میں احترام اور محبت کا رشتہ ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جوعہدہ سونپا گیا ہے یہ والدین ،عزیزوقارب اور دوست احباب کی دعائوں کا صلہ ہے سکول کی بہتر ی کیلئے اپنے عملے کو ساتھ لے کر چلوں گا۔