کاشتکار کے کھیتوں پر دھاوا، فائرنگ،دھمکیاں
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) کاشتکار کے کھیتوں میں مسلح افراد نے دھاوابول دیا، فائرنگ ، قتل کی دھمکیاں دیں۔
تھانہ کسووال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 116 سات سی آر میں کاشتکار محمد یونس کے کھیتوں میں محمد نواز، رب نواز، ممتاز لاڈو، مرتضیٰ، فراز گھس آئے اور اس کے کزن اظہر محمود پر دھاوا بول دیا ،فائرنگ کی اور جائیداد کے تنازع پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس کی آمد پر فرار ہوگئے ۔