گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سے سولر کے تار چوری

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سے سولر کے تار چوری

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹا ئون کے علاقہ فرید ٹاؤن میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سے نا معلوم افراد سولر سسٹم کے تار چوری کر کے فرار ہو گئے۔

 جبکہ سکول میں نصب سکیورٹی کیمرے بھی توڑ دئیے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزموں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں