خرم دستگیر نے شیخ رجادہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ن لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے شیخ رجادہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا، سابق ایم پی اے حاجی وقار احمد چیمہ بھی ہمراہ تھے ۔
خرم دستگیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔شیخ رجادہ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خصوصی فنڈ سے سیوریج سسٹم کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا جس سے علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔ اس موقع پر سابق یوسی چیئرمین حاجی نواز چیمہ،اقبال بٹر،امتیاز بٹر،مرتضیٰ بٹر،مصطفی ورک بھی موجود تھے ۔