سیالکوٹ:پو لیس سکواڈ پر چادر چار دیواری کی پامالی کاالزام ،انکوائری کا حکم

 سیالکوٹ:پو لیس سکواڈ پر چادر چار  دیواری کی پامالی کاالزام ،انکوائری کا حکم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس سکواڈ کے ملازمین شہری کے گھر داخل ہوگئے ، چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال، ڈی ایس پی سٹی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ۔

 تھانہ کوتوالی کے علاقہ محمد پورہ میں مہر عثمان کے گھر پولیس سکواڈ کے ملازمین ثاقب، حفیظ دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہوگئے اور چادر دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کی تلاشی لینا شروع کردی اور خاتون خانہ بشریٰ بی بی سے بداخلاقی اور بدتمیز ی کرتے رہے ۔متاثرہ خاتون کی در خوات پر ڈی پی او سیالکوٹ نے ڈی ایس پی سٹی طارق محمود ڈھڈی کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں