احکامات کی خلاف ورزی پر علی پورچٹھہ کے 3نجی سکول بند

احکامات کی خلاف ورزی پر علی  پورچٹھہ کے 3نجی سکول بند

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر علی پورچٹھہ کے 3نجی سکول بند کر دئیے گئے ۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباد آصف مسعود اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر معین کھوکھر نے کارروائی کرتے ہوئے 3 سکولوں کو سیل کر دیا۔ یہ سکول حکومت کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کے روز سکول بند رکھنے کے واضح احکامات کے باوجود کھلے ہوئے تھے ۔ سی ای او آصف مسعود کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں