ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار شاہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد مرزا کی ملاقات
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد ارشد مرزا کی خدمات کو سراہتے ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی سید افتخار علی شاہ نے گوجرانوالہ میں تعیناتی پر انہیں گلدستہ پیش کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
ملاقات میں باہمی تعاون، اطلاعات کے مؤثر تبادلے اور عوامی خدمت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید افتخار علی شاہ نے خالد ارشد مرزا کو گوجرانوالہ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کیلئے نمایاں کردار ادا کریں گے ۔